اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا


اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا

فوٹو: فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد كردیا۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔ 

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیرصدارت ہوا، اعلامیے میں کہا گیا کہ شادی کے لیے عمرکی حد مقررکرنا شرعی اصولوں کےخلاف ہے۔ 

کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ  تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھا جائے اور اس کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت اور پاک افواج کو معرکۂ حق میں فتح پر مبارک باد پیش کی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *