
اسرائیل کی حمایت کرنے والے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے بھی اسرائیل کو ظالم مان لیا۔
برطانوی صحافی نے اسرائیل کو ظالم مانتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق صحافی مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کرلیا۔
پیئرز مورگن نے مہدی حسن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ جتنی آپ نے اسرائیل پر تنقید کی، میں اتنا ہی انکار کرتا رہا لیکن اب مزید انکار نہیں کرونگا۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور آج ہونے والے حملوں میں اب تک 38 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Leave a Reply