اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید


اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں  مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈرون حملے اور مشین گن فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ہفتے کو اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔جس میں 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک 367 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

قطر اور مصر نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور “غزہ اسٹیبلائزیشن فورس” کی فوری تعیناتی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *