اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا غزہ میں کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں اپنےمقامی کارکنوں کی فہرست دینےمیں ناکام رہاہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیوں کو ختم کردیں گے، امدادی تنظیموں کو ہمارے خطے میں کام کرنے کے لیے اپنے کارکنوں کی فہرست دینا لازمی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی اقدام کو غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام غزہ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں روکنے کا ایک بہانہ ہے، اسرائیل انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو ناممکن انتخاب پر مجبور کر رہا ہے۔


























Leave a Reply