Skip to content
  • Saturday, 17 January 2026
  • 11:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

حالیہ پوسٹس

  • ایم اے جناح روڈ پرگل پلازہ میں آگ لگ گئی،7 افراد زخمی،کئی افرادکے پھنسے ہونےکی اطلاع
  • ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
  • گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
  • مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
تازہ ترین

اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

DAILY MITHAN Aug 21, 2025 0


اسرائیل نے مشرقی القدس کو مغربی کنارے سے الگ کرنیوالی غیر قانونی بستی کے قیام کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل

اسرائیل نے مغربی کنارے میں انتہائی متنازع اور غیر قانونی بستی کے قیام کے  منصوبے کی حتمی منظوری دے دی  جسے فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو ختم کرنے کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ 

انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموتریچ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ای ون (E1) بستی کے قیام کا منصوبہ انہوں نے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور   بدھ کو وزارت دفاع کی منصوبہ بندی کمیٹی نے اس کی باضابطہ منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ ای ون منصوبہ مقبوضہ مغربی کنارے کو درمیان سے کاٹ دے گا اور مشرقی القدس (یروشلم)  سے اس کا زمینی رابطہ ختم ہوجائے گا۔ 

اسموتریچ  نے کہا کہ ای ون کے ساتھ ہم وہ وعدہ پورا کر رہے ہیں جو برسوں پہلے کیا گیا تھا، فلسطینی ریاست کے امکان کو نعرے بازی سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ختم کیا جائے گا۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اس منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی بستی مقامی فلسطینی آبادی کو الگ تھلگ کردے گا اور دو ریاستی حل کے امکانات کو ختم کردے گی۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے بھی اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ’یہ دو ریاستی حل اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں‘۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس منصوبے پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا، تاہم اتوار کو مغربی کنارے کی ایک اور بستی ’عوفرا‘ کے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے 25 سال پہلے کہا تھا کہ ہم ہر ممکن اقدام کریں گے کہ سرزمینِ اسرائیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھ سکیں، فلسطینی ریاست کے قیام کو روک سکیں اور ہمیں یہاں سے بے دخل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا سکیں۔ میں نے جو وعدہ کیا تھا ہم نے وہ پورا کیا‘۔

ای ون منصوبہ ماضی میں 2012 اور 2020 میں امریکی اور یورپی دباؤ کے باعث روک دیا گیا تھا، اس منصوبے کے تحت تقریباً 3 ہزار 400  نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ اسرائیلی تنظیم ’پیس ناؤ‘ کے مطابق بنیادی انفراسٹرکچر کے کام آئندہ چند ماہ میں شروع ہوسکتے ہیں جبکہ رہائشی تعمیرات ایک سال کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایم اے جناح روڈ پرگل پلازہ میں آگ لگ گئی،7 افراد زخمی،کئی افرادکے پھنسے ہونےکی اطلاع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مائیکرو سافٹ کے اے آئی شعبے کے سربراہ کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ نے منی ایپولس میں احتجاج کے پیش نظر ’انسریکشن ایکٹ‘ نافذ کرنے کی دھمکی دیدی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
تازہ ترین
ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی جانب سے ایران کے موجودہ حالات میں حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں: خانہ فرہنگ کوئٹہ
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ڈرم اسٹک ڈپلومیسی، دونوں ممالک کے سربراہان کی کے پاپ گانوں پر ڈرم پرفارمنس
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
درمیانی عمر میں دماغ کو جوان رکھنے کیلئے یہ آسان عادت آج ہی اپنالیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
اسمتھ نے اوور کی آخری گیند پر بابر کے شاٹ پر سنگل نہ لینے کی وجہ بتا دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس، امراض قلب اور گردوں کے امراض سے بچنا بہت آسان
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا، 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی بحریہ نے سمندر میں خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرا دیا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن، سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
جاتی امرا میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعویٰ ہینلے انڈیکس کے ڈیٹا کی غلط ترجمانی کرتا ہے
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
Headline تازہ ترین
نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026