اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا


اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر پیشگی حملےکیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی حملوں کا ہدف نہیں بتایا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ 

پریس ٹی وی کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔  

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا

فوٹو: ایکس

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *