اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا


ویڈیو: اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا

 سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا—فوٹو: اسکرین گریب

اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔

اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔

دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں ’وعدہ صادق سوم‘ کا نام دیا گیا تھا۔

ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *