اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو ناکامی


اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، اپوزیشن کو ناکامی

فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو  اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق اپوزیشن کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔

کنیسٹ کے 120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع معاملے پر ناراض جماعتوں کی مدد سے قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

تاہم حکومت نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور نیتن یاہو کی قیادت میں حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف ووٹ دے کر اپوزیشن کی چال کو روک دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دائیں بازو کی جماعت لیکود پارٹی نے 2022 میں دیگر 6 جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *