’اسرائیلی فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان


’اسرائیلی فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان

ہم اسرائیلی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا دے کر چھوڑیں گے، ایران قوم نے کسی بھی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا: سربراہ مسلح افواج— فوٹو: اسکرین گریب

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان  کردیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا کہناتھاکہ اب تک جو کارروائی کی گئی وہ ایک انتباہی عمل تھا، اصل کارروائی عنقریب ہوگی۔

انہوں نے اسرائیلیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان بچاتے ہوئے فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ دنیاکو بھی یقین رکھنا چاہیے کہ ایرانی قوم، مسلح افواج کی قیادت میں شہدا کے خون کا بدلہ لے گی، ایران قوم نے کسی بھی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ 

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا کہناتھاکہ ایران اسرائیلی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا دے کر چھوڑے گا۔

یار رہے کہ اسرائیل کے خلاف  اپنے دفاع میں ایران کے جوابی حملے جاری ہے، ایران نے گزشتہ رات تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے جوابی حملہ کیا تھا، ایرانی حملےکے بعد حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل رک گئی، جمعہ سے اب ایران کے جوابی حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں، ایران نے آج تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *