اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی: حماس رہنما سہیل الہندی


اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی: حماس رہنما سہیل الہندی

فوٹو: رائٹرز

دوحہ: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ  اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت  محفوظ رہی۔

سہیل الہندی نے الجزیرہ کو بتایا کہ قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور ان کے دفتر کے انچارج  جہاد لبد شہید ہوگئے جبکہ حملے کے نتیجے میں 3 محافظوں سے بھی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب حماس قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔

خیال رہےکہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *