Skip to content
  • Thursday, 22 January 2026
  • 9:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
  • متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
  • مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
  • جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
  • غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

DAILY MITHAN Oct 7, 2025 0


غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی آج 2 سال بعد بھی جاری ہے۔

اسرائیلی جارحیت کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو اُس وقت ہوا جب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور دیگر فلسطینی گروہوں نے جنوبی اسرائیل پر حملے کیے جن میں 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 240 افراد کو گرفتار کر کے غزہ لے جایا گیا۔

اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع کی اور اپنے طویل عرصے سے جاری محاصرے کو مزید سخت کرتے ہوئے 16 سالہ ناکہ بندی کو مکمل گھیراؤ میں بدل دیا۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جنگ سے قبل غزہ کی آبادی کا تقریباً 3 فیصد، یعنی ہر 33 میں سے ایک شخص شہید ہو چکا ہے۔

شہید ہونے والوں میں کم از کم 20 ہزار بچے بھی شامل ہیں،  یعنی گزشتہ 24 مہینوں کے دوران اسرائیل نے اوسطاً ہر گھنٹے میں ایک بچے کو شہید کیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق یہ اعداد و شمار صرف ان افراد پر مشتمل ہیں جن کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں یا جن کی اموات سرکاری طور پر درج ہوئیں۔

شہدا کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ان اعداد و شمار میں وہ لوگ شامل نہیں جو لاپتا ہیں یا جن کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

غزہ جنگ میں ہونے والا جانی نقصان صرف ہلاکتوں تک محدود نہیں، اس جنگ میں اب تک ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بہت سے ایسے ہیں جن کے زخم زندگی بھر کے لیے معذوری بن گئے ہیں۔

یونیسف کے مطابق غزہ میں 3 سے 4 ہزار بچوں کے ایک یا ایک سے زیادہ اعضا ضائع ہو چکے ہیں۔

غزہ کی محصور پٹی میں جو چند اسپتال اب بھی کام کر رہے ہیں، وہ ناکافی طبی سامان، ادویات اور بے ہوشی کے محدود ذرائع کے ساتھ شدید دباؤ میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے غزہ کے تقریباً تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے، گزشتہ 2 برسوں میں کم از کم 125 طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے جن میں 34 اسپتال شامل ہیں، یوں ہزاروں مریض بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں کم از کم 1722 طبی و امدادی کارکن شہید ہوچکے ہیں۔

سیکڑوں دیگر طبی اہلکاروں کو اسپتالوں سے زبردستی حراست میں لے کر اسرائیلی جیلوں اور فوجی کیمپوں میں قید کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

ہیلتھ کیئر ورکرز واچ کے مطابق 22 جولائی تک اسرائیلی افواج نے غزہ کے 28 نمایاں معالجین کو حراست میں لے رکھا ہے، جن میں 18 سینئیر ماہرین شامل ہیں جو جراحی، اینستھیزیولوجی، آئی سی یو اور امراض اطفال کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 سینئیر ڈاکٹروں کو اسرائیلی حراست میں تشدد سے ہلاک کیا گیا اور ان کی لاشیں تاحال واپس نہیں کی گئیں۔

کم از کم 20 ڈاکٹروں کو ان اسپتالوں سے گرفتار کیا گیا جنہیں اسرائیلی فوج نے محاصرے یا چھاپوں کے دوران نشانہ بنایا جبکہ دیگر کو طبی قافلوں، گھروں یا جبری انخلا کے دوران حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

اسرائیلی جیل میں قید غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ

اسرائیل نے غزہ میں منظم انداز میں بھوک اور قحط پیدا کیا ہے، فوجی پابندیوں کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کو کئی ماہ تک روکا گیا اور خوراک کی تقسیم کاایک ایسا نظام نافذ کیا گیا جس میں روزانہ لوگ کھانے کے حصول کی کوشش میں گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

اب تک کم از کم 459 افراد، جن میں 154 بچے شامل ہیں، بھوک اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

22 اگست کو اقوامِ متحدہ نے غزہ میں قحط کی تصدیق کی  جو مشرقِ وسطیٰ میں پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ قحط ہے۔

27 مئی کو جب اسرائیل اور امریکا کے تعاون سے قائم کردہ جی ایچ ایف نے اقوامِ متحدہ کے دائرے سے باہر امدادی کاموں کا کنٹرول سنبھالا تو ایک نیا مگر جان لیوا نظام متعارف کرایا گیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جی ایچ ایف کے مراکز سے خوراک حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور جی ایچ ایف سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ سے اب تک 2600 سے زائد افراد ہلاک اور 19 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے غزہ کے پہلے سے ہی تباہ حال فراہمی آب کے بنیادی ڈھانچے کو منظم انداز میں نشانہ بنایا اور کنوؤں، پائپ لائنوں، ڈی سیلینیشن پلانٹس اور نکاسیِ آب کے نظام پر حملے کیے گئے۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے مطابق غزہ میں  پانی اور صفائی کے نظام کا تقریباً 89 فیصد حصہ تباہ یا شدید طور پر متاثر ہو چکا ہے جس کے باعث 96 فیصد سے زیادہ گھرانے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

آج غزہ کی تقریباً آدھی آبادی روزانہ محض 6 لیٹر پانی پر گزارا کر رہی ہے، جو پینے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ 28 فیصد لوگوں کو صفائی اور حفظانِ صحت کے لیے روزانہ 9 لیٹر  سے بھی کم پانی دستیاب ہے جو ہنگامی حالات میں انسانی بقا کے لیے مقرر کردہ 20 لیٹر  کے معیار سے کہیں کم ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

غزہ کا شاید ہی کوئی امکان ایسا ہے جو اسرائیلی جارحیت سے متاثر نہ ہوا ہو۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگست تک غزہ کی 92 فیصد رہائشی عمارتیں اور 88 فیصد تجارتی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج پوری کی پوری بستیوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا چکی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیٹلائٹ تجزیاتی پروگرام (UNOSAT) کے مطابق 8 جولائی 2025 تک کیے گئے جائزے میں انکشاف ہوا کہ غزہ کی پٹی میں موجود تمام تعمیرات میں سے تقریباً 78 فیصد مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

جنگ کے بوجھ تلے غزہ کا تعلیمی نظام مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے، تقریباً 6 لاکھ 58 ہزار اسکول جانے والے بچے اور 87 ہزار یونیورسٹی کے طلبہ تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ کلاس رومز اور کیمپس ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

کم از کم 780 تعلیمی عملے کے ارکان شہید ہو چکے ہیں جبکہ 92 فیصد اسکولوں کو ازسرِ نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں  تعلیمی اداروں کی 2300 سے زائد عمارتیں، جن میں 63 یونیورسٹیوں کی عمارتیں بھی شامل ہیں، تباہ ہو چکی ہیں۔ جو چند عمارتیں اب بھی قائم ہیں، وہ بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

اس وقت 10 ہزار 800 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ان قیدیوں کو نہایت سنگین اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے۔ ان قیدیوں میں 450 بچے اور 87 خواتین بھی شامل ہیں۔

ان میں سے بیشتر افراد کو غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔ کم از کم 3 ہزار 629 فلسطینیوں کو ’انتظامی حراست‘ کے تحت قید کیا گیا ہے، یہ وہ پالیسی ہے جس کے ذریعے اسرائیل ’خفیہ شواہد‘ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو غیر معینہ مدت تک قید رکھتا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں تقریباً 300 صحافی اور میڈیا کارکنان شہید ہو چکے ہیں، جس سے یہ صحافت کے لیے دنیا کا خطرناک ترین علاقہ بن چکا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو غزہ میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے اور صرف چند صحافیوں کو اسرائیلی فوج کے ساتھ محدود رسائی کے تحت داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

فوٹو: رائٹرز

براؤن یونیورسٹی کے ’کوسٹس آف وار‘ پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مارے گئے صحافیوں کی تعداد  امریکی سول وار، پہلی اور دوسری عالمی جنگ، کوریا و ویتنام جنگ، یوگوسلاویہ کے تنازعات اور 11 ستمبرحملوں کے بعد افغانستان کی جنگ  میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے ایک وئیر ایبل اے آئی پن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اہلیہ سے طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئی، جوڑے نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس (ٹوئٹر) میں اسٹارٹر پیکس نامی نئے فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی عمارت مخدوش قرار، ریسکیو آپریشن کے بعد عمارت گرانے کی سفارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ، میونسپل کمشنرکے ایم سی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی ایک ساحل میں دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیار
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026