اسرائیلی آرمی چیف بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حق میں بول پڑے


اسرائیلی آرمی چیف بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حق میں بول پڑے

فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف کا بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے حق میں بیان سامنے آگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے گزشتہ روز کہا کہ فوج نے غزہ میں کارروائیوں کے نتیجے میں حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے سازگار حالات پیدا کردیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلینا چاہیے۔

حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران ایال زمیر نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک کے مطابق ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے ، اب معاملہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش سے یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے  گزشتہ ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی گئی تھی تاہم اسرائیل کی جانب سے اس مجوزہ معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے لیے فوجی آپریشن کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے بڑھادیے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *