ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر کوخوش آمدید کہا اور کابینہ ارکان کا تعارف کرایا۔
معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس سے قبل پاک فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کو فضائی سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے معزز مہمان کے طیارے کوپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتےہی حصارمیں لیا۔
فارمیشن لیڈرنے وزیراعظم اورپاکستان کےعوام کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے صدر کے دورے کو دوطرفہ تعاون کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔


























Leave a Reply