Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 5:18 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیابی کا انکشاف، اداکارہ نے ویڈیو جاری کردی

حالیہ پوسٹس

  • ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
  • میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
  • آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
  • جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے ہیں: مارکو روبیو
  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
انٹرٹینمنٹ

اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیابی کا انکشاف، اداکارہ نے ویڈیو جاری کردی

DAILY MITHAN Aug 11, 2025 0


اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہوکر صحتیابی کا انکشاف، اداکارہ نے ویڈیو جاری کردی

اریج فاطمہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کینسر میں مبتلا تھیں، لیکن اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیاب ہونے کی اچھی خبر سنادی۔

اریج فاطمہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کینسر میں مبتلا تھیں لیکن اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اریج نے اپنے کینسر کے سفر کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ میری زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی، میں زندگی کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی تھی، مجھے لگتا تھا کہ میں طویل زندگی گزارنے والی ہوں،  اس دوران میں نے کئی بار نمازیں بھی چھوڑیں  لیکن پھر ایک دن چند گھنٹوں میں ہی میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔

اریج نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ ی،  اس بارے میں پہلے کبھی اس لیے نہیں بتایا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ لوگ میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کریں گے،  کردار پر سوال اٹھائیں گے۔

اریج فاطمہ کے مطابق پچھلے 4 مہینے سے وہ اور ان کی فیملی بہت مشکل وقت سے گزرے، انہیں کوریوکارسینوما (Choriocarcinoma) نامی کینسر کی تشخیص ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک نایاب اور جارحانہ قسم کا کینسر ہے جو رحم میں موجود نسیج (Tissue) سے پیدا ہوتا ہے، یہ عام طور پر مولر حمل کے بعد بنتا ہے جس میں نارمل حمل کے بجائے رحم میں غیر معمولی نسیج بننے لگتا ہے، کوریوکارسینوما تیزی سے جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل سکتا ہے، اسی لیے اسے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ ایک بڑی سرجری سے گزریں، جب وہ اس بیماری سے جنگ لڑ رہی تھیں تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ بچ سکیں گی یا نہیں، اس وقت ان کے ذہن میں صرف دو باتیں تھیں ایک یہ کہ وہ اپنے رب کے حضور کیسے پیش ہوں گی اور دوسرا یہ کہ ان کے بعد ان کی فیملی کا کیا ہوگا۔

اریج فاطمہ کے مطابق اب سوشل میڈیا پر یہ سب کچھ شیئر کرنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا یہ کہ کسی کو بھی سوشل میڈیا پر اس کی ظاہری تصویر سے مت پرکھیں اور دوسرا یہ کہ براہ کرم اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں، اپنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور اگر کسی بیماری کے اثرات آپ کو جسم میں محسوس ہو رہے ہیں تو کبھی بھی دیسی ٹوٹکوں سے ان کا علاج نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  انہیں کئی سالوں تک فالو اپ ٹیسٹ کرانے ہوں گے تاکہ یہ کینسر دوبارہ نہ ہو، پھر بھی وہ بہت شکر گزار ہیں اور اس کینسر کے واپس آنے کا خیال انہیں حقیقت پسند بناتا ہے، موت یاد دلاتا ہے اور زندگی کو مزید بامقصد طریقے سے گزارنے پر مجبور کرتا ہے۔

اریج فاطمہ نے آخر میں مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 میں ڈراما سیریل حسد کی کامیابی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا، انہوں نے 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی اور اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں، وہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
رشمیکا سے شادی کے بعد وجے کا احسن اقدام، درجنوں سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026