پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ساحر علی بگا نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے میوزک سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
ان کی یہ اسٹوری بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے پلے بیک میوزک سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔
پاکستانی گلوکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ‘بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا، کیونکہ ایک سچا فنکار دستبردار نہیں ہوتا بلکہ ایک حقیقی فنکار آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتا ہے’۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ‘جب کوئی انڈسٹری کی تعمیر کے لیے برسوں کی محنت لگاتا ہے اور وہی انڈسٹری ان کا دل توڑ دیتی ہے تو مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ضروری فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔’
گلوکار نے لکھا کہ’میں بھی جلد کوئی کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا عوامی طور پر اعلان کروں گا، موسیقی کا ایک حقیقی سفر شروع ہونے والا ہے، سچائی، آزادی اور خالص فن سے چلنے والا سفر۔’
گلوکار نے اپنی اسٹوری کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ’اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔’
واضح رہے رواں ہفتے ہی بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔


























Leave a Reply