ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اضافے کا ترمیمی بل منظور، اب کتنی تنخواہ لیں گے؟


ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اضافے کا ترمیمی بل منظور، اب کتنی تنخواہ لیں گے؟

جو رکن بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کردے: اسپیکر ایاز صادق/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ 

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آپ لوگ پارلیمنٹ کو جعلی بھی کہتے ہیں اورخود سنجیدہ نہیں ہوتے، جو رکن بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کردے۔ 

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی کہا کہ جو ممبران بڑھی ہوئی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ اسپیکر آفس کو مطلع کردیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *