اداکار وجے دیوراکونڈا کی گاڑی کو حادثہ


اداکار وجے دیوراکونڈا کی گاڑی کو حادثہ

فوٹو: بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست تلنگانا کے ضلع Jogulamba Gadwal میں اداکار وجے دیوراکونڈا  کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا دوپہر تقریباً 3 بجے پُتاپرتھی سے حیدرآباد جا رہے تھے جب ان کے آگے چلنے والی ایک گاڑی نے اچانک دائیں جانب موڑ کاٹا، جس کے باعث وجے کی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ 

وجے اور ان کے ساتھ  2 افراد گاڑی میں سوار تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور سب محفوظ رہے البتہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ 

اداکار کی وجے دیوراکونڈا نے ایکس پر  اپنے مداحوں کو حادثے کے بارے میں اطلاع دی اور یقین دلایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔ 

انہوں نے لکھا کہ ‘سب ٹھیک ہے۔ گاڑی کو ٹکر لگی، لیکن ہم سب محفوظ ہیں،سر میں تھوڑا درد ہے، خبروں سے پریشان نہ ہوں’۔

واضح رہے کہ  بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی ہے۔

اگرچہ جوڑے نے ابھی تک منگنی کی تصاویر شیئر نہیں کیں اور نہ ہی باضابطہ بیان سامنے آیا، لیکن ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر کو منگنی کی سادہ تقریب حیدرآباد میں وجے کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف اہل خانہ نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریب ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں منعقد ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *