اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل


اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

 آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی تاہم فوری علاج کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔

پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی تاہم فوری علاج کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔

دوسری جانب آغا شیراز کے انسٹاگرام پر بھی مداحوں کیلئے پیغام شیئر کرتے ہوئے اسپتال کے بیڈ سے ان کی  دو ویڈیوزشیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں آغا شیراز  نے  اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ویڈیو کے کیپشن میں مزید  درج ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *