اداکارہ عائشہ اور حمیرا کے علاوہ کس شوبز شخصیت کی لاش فلیٹ سے ملی؟ محسن گیلانی کا انکشاف


اداکارہ عائشہ اور حمیرا کے علاوہ کس شوبز شخصیت کی لاش فلیٹ سے ملی؟ محسن گیلانی کا انکشاف

  کس شخصیت کی لاش کو کراچی کے ہی فلیٹ سے دروازہ توڑ کر برآمد کیا گیا تھا؟/فوٹوفائل 

پاکستان کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساتھی اداکارہ مرحومہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی کراچی کے فلیٹس سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد ایک اور شوبز شخصیت کی لاش ملنے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

سینئر اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں محسن گیلانی نے بتایا کہ ’جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام تھے، غالباً لوگ بھول گئے ہوں لیکن ان کی لاش بھی کراچی کے فلیٹ سے اور دروازہ توڑ کر برآمد کی گئی تھی۔

محسن گیلانی نے جاوید فاضل کے انتقال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ جاوید فاضل رات گئے شوٹنگ کرکے اپنے فلیٹ پہنچے تھے ، انھیں اگلے روز بھی شوٹنگ کیلئے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز وہ سیٹ پر نہ پہنچ سکے، کاسٹ نے ازخود سوچ لیا کہ شاید ڈائریکٹر کسی وجہ سے لیٹ ہوگئے ہوں لیکن زیادہ وقت گزرنے کے باوجود پروڈیوسر کو شوٹنگ رک جانے کی وجہ سے جاوید فاضل کے سیٹ پر نہ پہننچنے کی فکر لاحق ہونے لگی‘۔

محسن گیلانی کے مطابق جب ان کے اپارٹمنٹ کال کیا تو پتہ چلا کہ جاوید ناشتے پر بھی نہیں پہنچے جس کے بعد دروازہ توڑا گیا تو جاوید فاضل کی لاش برآمد ہوئی، یوں کہیں کہ جاوید فاضل کی قسمت اچھی تھی کہ ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے ان کی تلاش کیلئے شور مچ گیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان فلمی صنعت کے نامور ہدایت کار جاوید فاضل کراچی میں 2010 میں انتقال کرگئے تھے،  جاوید فاضل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تنہا فلیٹ میں رہتے تھے۔

علاوہ ازیں  گزشتہ دنوں سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ جبکہ اداکارہ حمیرا اصغرکی 9 سے 10ماہ پرانی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *