
پاکستان کی سینئر اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم نے اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگ لی۔
ماضی میں علیزے شاہ نے ایک ریمپ واک کی جس میں اداکارہ نے عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا، اس دوران معروف و سینئر گلوکارہ شازیہ منظور بھی لائیو پرفارمنس دے رہی تھیں کہ اسی دوران گلوکارہ نے علیزے شاہ کو زور سے پکڑ کر ڈانس کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اداکارہ اسٹیج پر گر گئی تھیں۔
اداکارہ کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس پر مختلف مارننگ شوز میں شازیہ منظور کے ساتھ اس واقعہ کو بار بار دہرایا گیا اور میزبان کی جانب سے بھی اداکارہ کے گرنے کی نقل اتاری گئی جس میں جگن کاظم بھی شامل تھیں۔
تاہم حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بنائی اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا، جس پر جگن کاظم نے اداکارہ سے معافی مانگی۔
جگن کاظم نے اپنی ویڈیو میں علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے معافی مانگی اور کہا کہ اگر میں نے آپ کو تکلیف دی ہے، تو میں معذرت خواہ ہوں، مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ اس ویڈیو سے ناراض ہیں، لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے اور ہراساں کررہے ہیں تو یہ غلط بات ہے، جس پر میں معافی مانگتی ہوں۔
Leave a Reply