پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں ، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے ملک کے دفاع کو اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا ، نہ ہے نہ ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں ، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیا۔
ان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے۔





















Leave a Reply