احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری


احمد خان بھچر  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد خان بھچرکو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر  کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے  احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا  نوٹی فکیشن جاری کیا۔ 

چند روز قبل  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ،  احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ 

عدالت سے سزا ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ 

واضح رہے  احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *