قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو بنگلادیش کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، اب بہت ہوگیا۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے راشدلطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہاتھ نہ ملانا اور اب بنگلادیش کامعاملہ۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کی بات بی جے پی رہنما نے کی، انہیں مارنےکی دھمکی بھی دی گئی اور مارنے والے کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا، ان تمام چیزوں کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں جن کا بیٹا آئی سی سی کا صدر ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سب چیزیں سامنے ہونے کے بوجود ممبر ممالک خاموش ہیں کیونکہ مالی معاملات ہیں۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کوئی فیصلہ کرے گا تو اس کا اثر پڑےگا۔
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت کو نیوٹرل وینیو دیا گیا اسی طرح بنگلادیش کو بھی دینا چاہیے۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چاہے جو بھی ہوجائے، ویسے بھی پاکستانی ٹیم کے حالات ایسے ہیں کہ نہ ہی کھیلیں تو بہتر ہوگا لیکن آپ کم ازکم حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔


























Leave a Reply