متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز ایران کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت ظاہر کردی گئی۔
پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق مرید زمان ولد نظرعلی ابوظبی میں خدمات انجام دیتے تھے اور گزشتہ روز جاں بحق ہوئے۔
ان کا کہنا تھاکہ ابوظبی پر حملے میں جاں بحق شہری کا خیبیر پختونخوا کے شہر بنوں سے تعلق تھا۔
دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ایران کےڈرون حملوں میں 3 غیرملکی ہلاک اور 58 زخمی ہوئے جبکہ ایرانی ڈرون حملوں میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری جاں بحق ہوا۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ایران نے 165 بیلسٹک میزائل داغے، 152 تباہ کردیے، 13 سمندر میں گرے، ایران کی جانب سے داغے گئے 2 کروز میزائل فضا میں مار گرائے گئے، 541 ایرانی ڈرونز میں سے 506 ڈرون کو تباہ کر دیا گیا۔


























Leave a Reply