ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔
یو اے ای حکام کے مطابق سکیورٹی جائزے اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد آج 6 مارچ سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابوظبی کی ایک ائیرلائن ابتدائی مرحلے میں چند اہم شہروں کے لیے محدود پروازیں چلائے گی۔
ائیرلائن حکام نے کہا کہ پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ حالات بہتر ہونے پر مزید مقامات کے لیے پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔
ائیرلائن حکام کے مطابق 28 فروری تک جاری کیے گئے ٹکٹ رکھنے والے مسافر بغیر کسی فیس کے نئی بکنگ کراسکتے ہیں اور 21 مارچ تک کی پروازوں کے مسافر ریفنڈ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔
ابوظبی ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق شدہ ٹکٹ یا باقاعدہ اطلاع کے بغیر ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں۔


























Leave a Reply