
چینی خاتون کو ائیرپورٹ پر بھاری بھرکم میک اپ کرکے جانا مہنگا پڑگیا۔
سوشل میڈیا پر شنگھائی ائیرپورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چینی خاتون اپنا میک اپ صاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔
خاتون خوب میک اپ اور تیار ہو کر ائیرپورٹ پہنچیں جہاں اسکینر مشین خاتون کی شناخت نہ کرسکی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ ائیرپورٹ پر اتنا میک اپ کرکے کیوں آئی ہیں؟
انتظامیہ نے خاتون سے شناختی کارڈ طلب کیا اور کہا کہ اس وقت تک میک اپ صاف کرتی رہیں جب تک آپ کی شکل آئی ڈی کارڈ جیسی نہ ہوجائے۔
اس کے بعد ویڈیو میں خاتون کو میک اپ صاف کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے لیکن سوشل میڈیا کی زینت رواں ماہ بنی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Leave a Reply