امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے۔
یہ بات صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہی تاہم اس انٹرویو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔
امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آغاز سے قبل ہی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جمعے کو ہونے والے مذاکرات کے مقام اور طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق ایران کے مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق اس تعطل کے باعث سفارتی راستہ بند ہو سکتا ہے اور اس طرح صدر ٹرمپ فوجی کارروائی کا فیصلہ کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔
ایران نے گزشتہ روز مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے، علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم امریکا مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام سمیت دیگر امور بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔


























Leave a Reply