پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری لاہور کے علاقے باغبانپورہ پہنچے اور پارٹی کارکن مرحومہ زبیدہ آپا کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول کا خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ چھت پر کھڑی خاتون نے بلاول کی گفتگو کے دوران لقمہ دیا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں۔ بلاول تھوڑا مسکرائے تھوڑا شرمائے پھر بولے میں آپ کی کیا بات کروں؟ خاتون نے بلاول کو دعائیں دے کر اپنی بات ختم کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری سے دلچسپ مکالمہ کرنے والی خاتون شمشاد بی بی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر بہت خوش تھی، بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے بلاول بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دل چاہتاتھاکہ بلاول سیاسی باتیں کرنے کی بجائے صرف ہم سے باتیں کریں، بات چیت کا مقصد کوئی مطالبہ کرنا نہیں تھا۔
























Leave a Reply