آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب


آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب

ریاست بہارکے انتخابات قریب آتے ہی بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ فوٹو فائل

آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔

ریاست بہارکے انتخابات قریب آتے ہی بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو 3 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 3 پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے، بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانیوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتےہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبرکے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے، شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے اور کئی ائیر بیسز کو تباہ کر دیا تھا۔

پاکستان دنیا پر واضح کر چکا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے ہوئے پاکستانی اور کشمیریوں کو فیک انکاؤنٹرز میں قتل کر کے انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *