
لاہور: آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے محدود مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جس کے بعد پنجاب بھر کی 800 ملز آج سے دوبارہ کھل جائیں گی۔
فلور ملز آج سے 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں سپلائی کریں گی جب کہ حکومت فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق 2 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزار روپے من میں فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات میں مقدار اور طریقہ طے کریں گے۔
Leave a Reply