
اسلام آباد: پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ د یکھنےمیں آ رہا ہے۔
ادارہ شماریات کی 5 ستمبر تک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں آٹےکا 20کلوکا تھیلا ایک ہزار 50 روپے تک مہنگاہوا اور ملک میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2500 روپےتک پہنچ گئی ہے۔
بنوں میں آٹا 1050، پشاور اورلاڑکانہ میں900 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ سکھر میں 840، لاہور میں 830، ملتان میں 826، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں817، اسلام آباد میں 800، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے مہنگا ہوا۔
گزشتہ3 ہفتوں میں بہاولپور میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت 866 روپے67 پیسے تک بڑھی۔
Leave a Reply