لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دےکر مارنےکے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت،سیکر ٹری لائیواسٹاک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہے، رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیاء کا استعمال خطرےسے خالی نہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فائرنگ اور زہر کے استعمال سے کتوں کو مارنے سے روکے، عدالت آوارہ کتوں کے لیے ویکسی نیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔






















Leave a Reply