قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ آبپاشی سندھ کے سیکرٹری ظریف کھیڑو سمیت دیگر افسران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس میں سیکرٹری سروسز سندھ سے سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کے خلاف انکوائری میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیب نے سیکرٹری سروسز سے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری ظریف کھیڑو، چیف انجینئر منصور میمن اور ایگزیکٹو انجینئرپرویز کنور کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
نیب نے افسران کا بھرتی کی تاریخ سے اب تک سالانہ سروس ریکارڈ، تنخواہ، قرض، ریوارڈز، بونسز کا ریکارڈ مانگا ہے، ان افسران کے جمع کرائے گئے سالانہ اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور خاندان کے افراد کی تفصیلات طلب کی ہیں، افسران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
دوسری جانب محکمہ ایریگیشن نےنیب آفس میں متعدد منصوبوں کا ریکارڈ جمع کرادیا، نیب نے ایل بی او ڈی، بینظیربھٹو سوئیٹ ہوم اسکیم، ایل بی او ڈی پروجیکٹ کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔
اس کے علاوہ نیب نے سکھر بیراج کےگیٹ نمبر 44 اور 59 کے مرمتی کام کی تفصیلات بھی مانگی تھیں۔

























Leave a Reply