
آسٹریلیا میں زہریلی ایلجی کے باعث 200 سے زائد اقسام کے آبی جاندار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کی ساحلی پٹی پر متعدد سمندری حیات مردہ پائی گئیں جس کی وجہ زہریلی ایلجی ہے۔
رواں سال مارچ سے ایلجی ‘الگل بلوم’ کا سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو تقریباً 4 ہزار 500 مربع کلومیٹر تک پھیل گیا ہے، اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ پھیل کر کینگرو جزیرے جتنا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ماہر جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ایلجی کا پھیلنا ایک غیر متوقع عمل ہے کیونکہ یہ پھیلتا جارہا ہے جو آبی حیات کیلئے زہر پیدا کررہا ہے۔
ماہرین کی مطابق ساحل پر 200 سے زائد اقسام کے آبی جاندار مردہ پائے گئے ہیں جن میں مچھلیاں، شارک اور ریز سمیت دیگر آبی حیات شامل ہیں۔
یہ ایلجی خون میں موجود سرخ خلیات پر حملہ کرکے آبی حیات کے گلپھڑوں اور ٹیشو کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہے جس سے یہ ہلاک ہورہے ہیں۔
Leave a Reply