آسٹریلوی کرکٹرز گھر کا راستہ دیکھنے لگے، فلائٹس کی تلاش شروع کردی


پاک بھارت کشیدگی: آسٹریلوی کرکٹرز  گھر کا راستہ دیکھنے لگے، فلائٹس کی تلاش شروع کردی

رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر آئی پی ایل میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں__فوٹو: فائل

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے سبب آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرزنے بھارت سےواپسی کے لیے فلائٹس کی تلاش شروع کر دی۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز آج یا کل دبئی یا اپنے وطن واپس جانے کے خواہش مند ہیں، کچھ آسٹریلوی کرکٹرز ہفتے کو اپنے واطن واپس روانہ ہو سکتے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ ختم کرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز پریشانی میں مبتلا ہیں ، آئی پی ایل میں 15 آسٹریلوی کھلاڑی شریک ہیں جن میں پیٹ کمنز بھی شامل ہیں ۔

رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر آئی پی ایل میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور ایونٹ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *