آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا


آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا

صدر کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر ہوتا ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسپیکر کے عہدے پر اپنا بندہ لانا چاہتے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ نے پیپلز پارٹی سے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فریال تالپور کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گھر آج آمد متوقع ہے، فریال تالپور آج مہاجر اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی، صدر کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر ہوتا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسپیکر کے عہدے پر اپنا بندہ لانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علاج کی غرض بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیرکے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی اور اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *