آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟


آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟

فوٹو: فائل

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم  آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ 

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔

شواہد کے مطابق پاکستان میں اقتدار کی منتقلی 14 اگست 1947 کو کراچی میں ہوئی تھی، آزادی کا اعلان رات 12  بجے ہوا۔بھارت میں 15 اگست شروع ہوئی تو پاکستان میں اس وقت 14 اگست رات ساڑھے 11 بجے کا وقت تھا۔

بھارت کے سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے بھی اپنی کتاب میں 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی قرار دینے پر ماؤنٹ بیٹن کے خیالات کو شرمناک قرار دیا۔

سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے سوال اٹھایا کہ 15 اگست جاپان کے ہتھیار ڈالنے کا دن تھا،تو اس کا بھارت سے کیا لینا دینا؟

واضح رہے کہ بھارت میں جشن آزادی 15 اگست کو منایا جاتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *