آذربائیجان کی بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کو مبارکباد، واضح حمایت کا اعلان


آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک بار پھر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صدر الہام علیوف نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *