آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے: مریم نواز


آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے: مریم نواز

جن علاقوں میں ابھی بھی خطرہ ہے وہاں لائف جیکٹس بڑی تعداد میں رکھیں اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سیلاب کی جگہ پر جانے سے روکے: وزیراعلیٰ کی ہدایت— فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے۔

کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلسل بارش ہوئی اوربھارت نے بھی پانی چھوڑدیا۔

انہوں نے کہاکہ آج رات راوی میں شاہدرہ کے ایریا میں خطرہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس کا ماحول بہتر رکھیں اور ہر جگہ ادویات کا اسٹاک موجود ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ لوگوں کے گھروں، فصلوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا ریکارڈ اکھٹا کیا جائے اور  جو پُل متاثر ہوئے ہیں ان کو پاتی اترتےہی بحال کیا جائے۔

مریم نواز نے حکم دیاکہ جن علاقوں میں ابھی بھی خطرہ ہے وہاں لائف جیکٹس بڑی تعداد میں رکھیں اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سیلاب کی جگہ پر جانے سے روکے۔

ان کا کہنا تھاکہ جب تک عوام مشکل میں ہیں ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، میں خود بھی کل سیالکوٹ اور نارووال جاؤں گی، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی فیلڈ میں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خود شاہدرہ پہنچ گئیں اور دریائے راوی میں طغیانی کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے شاہدرہ راوی پل پر دریاکے پانی کے لیول کا بھی مشاہدہ کیا، حفاظتی بنداور دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ کو دریاراوی میں پانی کے ممکنہ بہاؤ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر  مریم نواز نے دریا کے گزرگاہوں سے آبادی اور مویشیوں کا انخلا مکمل بنانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب دریائے راوی میں شاہدرہ اور ہیڈبلوکی پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا، شاہدرہ پر آج رات بڑا سیلابی ریلا گزرنے کاخطرہ ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےراوی میں جسڑ کے مقام پر 70 سال اور شاہدرہ کےمقام پر37 سال بعد پانی آیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *