کراچی کی آتش زدہ عمارت گل پلازہ کی چھت سے 4 گاڑیاں اتار لی گئیں۔
گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، پلازہ کی چھت سے گاڑیاں اتارنے کا کام بھی جاری ہے۔
آپریشن کے دوران گل پلازہ کی چھت سے 4 گاڑیاں اتار لی گئیں جس کے بعد 2گاڑیاں محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کی گئیں۔
عامر نامی تاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گل پلازہ کی چھت پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں، حیران کن طور پر ہماری دونوں گاڑیاں محفوظ ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی دکان پر کام کرنے والے 2 افراد بھی تاحال لاپتا ہیں۔
تاجر رہنماجمیل پراچہ نے شکوہ کیا کہ گل پلازہ پر ریسکیو کا کام سست روی کا شکار ہے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ مسلسل انتظار میں ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تلاش کے لیے دوپہر 2 سے 3 بجے تک خود اندر جائیں گے۔
ادھر جلی ہوئی عمارت میں پھنسے شہریوں کے اہل خانہ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت بھی کی۔


























Leave a Reply