لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔
میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے دکھائے دیے۔
سبز رنگ کی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


























Leave a Reply