آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار


آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار

فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد:  آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سےآئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی اور  آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اظہار اطمینان کیا۔

 وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائےگی۔

آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *