آئی ایم ایف نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی


آئی ایم ایف نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

وزیراعظم نے آبادی پر قابو پانے والی مصنوعات کو ملک بھر میں سستا اور وسیع پیمانے پر دستیاب بنانے کی ہدایات دی تھیں__فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

 ذرائع کے مطابق ایک ورچوئل میٹنگ میں ایف بی آر نے مانع حمل اشیا پر 18 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر ختم کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

اس درخواست کو  آئی ایم ایف نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس قسم کے معاملات صرف آنے والے بجٹ میں زیرِ بحث لائے جا سکتے ہیں۔

 خیال رہے کہ وزیراعظم نے آبادی پر قابو پانے والی مصنوعات کو ملک بھر میں سستا اور وسیع پیمانے پر دستیاب بنانے کی ہدایات دی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *