Skip to content
  • Tuesday, 10 March 2026
  • 8:25 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی، چینی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھڑگئی

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ جلد ختم ہونےکے اعلان کے اثرات، خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں
  • پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ
  • ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی
  • امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائےہرمز استعمال کرسکیں گے: پاسداران انقلاب
  • افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
تازہ ترین

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی، چینی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھڑگئی

DAILY MITHAN May 13, 2025 0


پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی، چینی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی سطح  پر نئی بحث چھڑگئی

پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے نے دنیا کو حیران کر دیا— فوٹو:فائل

حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے برسوں سے مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور سمجھے جانے والے چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں کے بارے میں عالمی سطح پر  نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کے ذریعے  بھارتی فضائیہ کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے نے دنیا کو حیران کر دیا۔

طیارے گرنے پر بھارت نے توخاموشی اختیار کر رکھی ہے مگر اس فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز گرنا ضرور کسی بات کا اشارہ ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق اس فضائی جھڑپ کے بعد چین میں جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے حصص میں 55 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 6کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

جے 10 سی کی کارکردگی پر صرف پاکستان اور بھارت کی ہی نظریں نہیں تھی بلکہ تائیوان بھی جے 10 سی کی صلاحیتوں کا بغور جائزہ لے رہا ہوگا۔

امریکی جریدے کے مطابق چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے سابق ایڈیٹر ہو شی جن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اگر پاکستان کے فضائی حملے کامیاب ثابت ہوئے تو تائیوان کو مزید خوفزدہ ہونا چاہیے‘۔

تائیوان کے ایک سرکاری عسکری تھنک ٹینک ’انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ریسرچ‘ سے منسلک محقق شو شاؤ ہوانگ کے مطابق تائیوان کو اب چین کی فضائی صلاحیتوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، ہو سکتا ہے کہ وہ اب مشرقی ایشیا میں امریکی فضائی طاقت کے ہم پلہ یا اس سے بھی آگے نکل چکی ہو‘۔

تائیوان کی تشویش کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چینی فضائیہ کے جے 10 طیارے  تائیوان اور چین کے درمیان آبنائے تائیوان پر گشت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

پاکستانی جے 10 سی طیاروں پر نصب چینی ساختہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 

امریکی جریدے کے مطابق بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبروں کے بعد ان میزائلوں کے کچھ ٹکڑے بھی ملے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ میزائل اپنی پہلی جنگی آزمائش میں کامیاب رہے، آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار رکھنے والا پی ایل 15 میزائل مغربی ہتھیاروں کا کسی صورت کم نہیں۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ 2027 تک چینی فوج کو ایک جدید اور ہمہ جہت فورس میں تبدیل کرنے کے لیے دفاعی صنعت میں سول و عسکری شعبوں کو یکجا کر رہے ہیں۔ اس کا نتیجہ حالیہ برسوں میں دنیا کے سب سے بڑے اور جدید بحری جہازوں کی تیاری اور سکستھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی آزمائشی پرواز کی صورت میں سامنے آیا ہے جس نے چینی دفاعی کمپنیوں کے اسٹاک میں زبردست اضافہ کیا۔

ایم آئی ٹی میں سکیورٹی اسٹڈیز پروگرام کے ڈائریکٹر ایم ٹیلر فریول کا کہنا ہے کہ جے 10 سی کا کامیاب مظاہرہ اگرچہ کوئی ’ڈیپ سیک‘ لمحہ نہیں لیکن یہ ضرور ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ اب حقیقی جنگی حالات میں چینی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا پتہ چل رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران جنگ جلد ختم ہونےکے اعلان کے اثرات، خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے ابتدائی 2 دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائےہرمز استعمال کرسکیں گے: پاسداران انقلاب
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ایران کی جو نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ٹرمپ کا ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مارنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
روسی صدر کا ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنےکا مشورہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں ہفتےکو فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت ہوگئی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ خاتمےکے قریب ہے: امریکی صدر
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا ایران میں فوجی حکمت عملی کا وینزویلاماڈل ناکام ہوگیا، برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران، غزہ اور افغانستان کی صورتحال پر انتہائی دل گرفتہ ہوں، ملالہ کا اقوام متحدہ میں خطاب
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
خلیج فارس میں جہاز پر پھنسے پاکستانی ورکرکے والد نے حکومت پاکستان سے مددکی اپیل کردی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اماراتی فوج کے 2 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
تازہ ترین
سرکاری گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کی جائیگی، وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحرکا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
تازہ ترین
پیوٹن کی نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
تازہ ترین
مریم نواز کا صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کا فیول الاؤنس 50 فیصد کم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
Headline تازہ ترین
خطے کی کشیدہ صورتحال، بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کل سے 23 مارچ تک بند کردیے گئے
DAILY MITHAN Mar 9, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026