Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 4:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے

حالیہ پوسٹس

  • نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
  • ’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
  • اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
  • سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے

DAILY MITHAN Jul 18, 2025 0


وزیرخارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے

باوثوق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ 20 سے 25 جولائی کو شیڈول تھا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب  وزیراعظم  و وزیر خارجہ  اسحاق  ڈار  اگلے ہفتے امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔

باوثوق  سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی طور پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ 20 سے 25 جولائی کو شیڈول تھا تاہم کئی اہم مصروفیات کے سبب اب اسے جولائی کے اواخر تک بڑھادیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اس دورے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام نیویارک میں منعقد اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم سے21 جولائی کو خطاب سے کریں گے، 14  سے 24 جولائی تک جاری اس فورم کو اقوام متحدہ کے مرکزی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے جو کہ2030 کیلئے  دیرپا ترقی کے ایجنڈے اور اسکے17  دیرپاترقی کے مقاصد کا جائزہ لے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو دوسیگنیچراجلاسوں کے اہتمام کا حق حاصل ہوتا ہے، اس تناظر میں اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے سے بطور صدر خطاب کریں گے،  یہ بحث ملٹی لیٹرل ازم کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے اور تنازعات کے پرامن حل سے متعلق ہوگی۔

یہ توواضح نہیں کہ وزیرخارجہ کن نکات پر بات کریں گے تاہم یہ خطاب ایسے وقت ہوگا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاکر جنگ مسلط کی گئی تھی اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ معطل کرنے کااعلان کیا ہوا ہے،  روس یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔

اس سیگنیچر اجلاس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس بھی اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے خطاب کریں گے۔

پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا سیگنیچر اجلاس 24 جولائی کو ہوگا،  یہ اجلاس اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں بلخصوص اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی سے متعلق ہوگا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اس اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب اور فرانس کے تعاون سے نیویارک میں ہونے والی فلسطین کے بارے میں اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،  یہ کانفرنس 17 سے20 جون کو ہونا تھی تاہم ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کے سبب کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا تھا کیونکہ خطے میں فضائی حدود بند ہونے کے سبب بعض ممالک کے رہنماوں کی شرکت ناممکن ہوگئی تھی۔

28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں ری شیڈول اب اس کانفرنس میں جنگ کے بعد غزہ سے متعلق منصوبوں پر بحث ہوگی،  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یہ خطاب اس لحاظ سے اہم ہوگا کہ اس کانفرنس میں فرانس سمیت کئی دیگر یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے، تاہم سلامتی کونسل کے بعض اراکین اور اہم طاقتوں کی جانب سے دباؤکے سبب خدشہ ہے کہ فرانس اس موقع پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان سے گریز کرے گا۔

ان اجلاسوں اور کانفرنسز میں شرکت کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ سے بھی ملاقات ہوگی، ساتھ ہی کئی ممالک کے وزرا خارجہ اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں سے بھی ملاقاتوں کاامکان ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹیر جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنے سے خبردار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ کسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کوعبرتناک شکست کے نتیجے میں مودی سرکار نے امریکی انتطامیہ کی مدد مانگ لی تھی جس پر صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دورہ امریکا کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ممکنہ طور پر واشنگٹن بھی جائیں گے جہاں امریکی رہنماؤں سے بھی انکی اہم ملاقاتوں کاامکان ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا ایسے وقت کیا جارہا ہے جب موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان نایاب معدنی وسائل سمیت اہم امور پر سمجھوتوں کیلیے بات چیت کی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر ہونے کے سبب بھی یہ ماہ پاکستان کیلئے کئی لحاظ سے انتہائی اہمیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

پاکستان193 کے مقابلے میں182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن جون2024 میں منتخب ہوا تھا۔

سلامتی کونسل امریکا، روس، چین، فرانس اور برطانیہ سمیت 5 مستقل اور 10 غیرمستقل اراکین پر مشتمل ہے، ہر غیرمستقل رکن کا چناؤ 2 سال کیلئے کیا جاتا ہے،  پاکستان سات بار سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن رہ چکا ہے اور آخری بار اسے یہ اعزاز 2012 اور2013 میں حاصل ہوا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026