Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
  • نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
تازہ ترین

وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

DAILY MITHAN Jul 30, 2025 0


وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

چینی مافیا کے خلاف وزیراعظم کا عوامی مؤقف حیران کن ہونے کے ساتھ باعث امید بھی معلوم ہوتا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی مافیا کیخلاف ٹیکس کے سخت نفاذ کے ذریعے پہلا بڑا وار کیا ہے، لیکن مافیا نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے ملکی مارکیٹس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ صورتحال نئی معاشی بے چینی کو جنم دے رہی ہے اور حکومت کے عزم کو کڑی آزمائش میں ڈال رہی ہے۔ 

وزیراعظم، جن کے اپنے خاندان کی چینی کی صنعت سے پرانی وابستگی رہی ہے، انہوں نے سیاسی اور مالی لحاظ سے مضبوط سمجھے جانے والے اس شعبے سے ٹکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔  چینی مافیا کے خلاف وزیراعظم کا عوامی مؤقف حیران کن ہونے کے ساتھ باعث امید بھی معلوم ہوتا ہے۔  

اگرچہ ایف بی آر نے شوگر ملز کی جانب سے چینی کی فروخت کو دستاویزی شکل دینے اور ان سے ٹیکس وصولی میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن صارفین کی سطح پر اس کے اثرات برعکس ہیں۔ 

ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس سے ریونیو ریکوری مہم سے حاصل ہونے والا کوئی بھی سیاسی نیک نیتی کے اثرات زائل ہوگئے ہیں۔  کچھ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ محض اتفاق نہیں۔ 

شہباز شریف کی سابق حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، جو اس وقت حکومت اور نون لیگ سے اختلاف رکھتے ہیں، نے اس بارے میں ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔ اگرچہ وہ اِس وقت حکومت کی چینی پالیسی پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے شہباز شریف کے ساتھ کام کے دوران اپنے تجربے سے یہ انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے چینی مافیا کے دباؤ کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بلکہ انہوں نے مفتاح سے نجی طور پر کہا تھا کہ چینی برآمد نہ ہونے دیں۔ 

دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگا کہ وزیراعظم پیسے کے لالچی تھے، بلکہ انہوں نے مجھے کہا کہ چینی کی صنعت پر سپر ٹیکس لگا دوں، میں سپر ٹیکس کیخلاف تھا، لیکن ظاہر ہے وزیراعظم کا فیصلہ غالب رہا۔ 

چینی کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور وزیراعظم یہ جنگ جیتیں گے یا ہاریں گے، اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں شہباز شریف کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھا، تب بھی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا سوال آیا تھا۔ اور اس وقت ہمیں واقعی زرمبادلہ کی ضرورت تھی لیکن اگرچہ وزیراعظم نے ان تمام افراد سے ملاقات کی جو برآمدات کے خواہاں تھے، انہوں نے نجی طور پر مجھے کہا کہ برآمدات کی اجازت نہ دی جائے۔ پھر طارق بشیر چیمہ کو چینی برآمد کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، اور انہوں نے بھی چینی انڈسٹری کے دیے گئے اعدادوشمار کو چیلنج کیا اور کمشنرز سے تصدیق کرانے کی بات کی۔ مختصراً، چیمہ صاحب کوئی کٹھ پتلی تھے اور نہ دباؤ میں آ کر برآمدات کی اجازت دینے والے۔ مجھے نہیں لگا کہ وزیراعظم پیسے کے لالچی تھے، بلکہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ چینی کی صنعت پر سپر ٹیکس عائد کروں۔ میں اس کیخلاف تھا، لیکن ظاہر ہے وزیراعظم کا فیصلہ غالب رہا۔ 

موجودہ صورتحال پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس مرتبہ مصدق ملک کی جگہ اسحاق ڈار کو چینی برآمد کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا۔ شاید ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینا ٹھیک تھا، لیکن جب قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہوئیں تو برآمدات کی اجازت ختم ہونا چاہیے تھی۔ لیکن اس مرتبہ لگتا ہے کہ قیمتیں بڑھانے کا ارادہ تھا اور برآمدات کی اجازت قیمتیں بڑھنے کے باوجود دی جاتی رہی۔ 

دوسری طرف، رابطہ کرنے پر حکومت کی جانب سے دی نیوز کو بتایا گیا ہے کہ چینی اور دیگر صنعتوں کیخلاف حکومت کی ٹیکس نفاذ مہم نے غیرمعمولی نتائج دیے ہیں۔ جب ایف بی آر نے پیداواری مقامات پر فزیکل مانیٹرنگ ٹیمیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹمز اور ویڈیو نگرانی تعینات کی تو چینی کے شعبے میں دستاویزی فروخت (ڈاکومنٹڈ سیلز) ایک سال میں 107 ارب سے بڑھ کر 152 ارب روپے ہو گئی، یعنی 41 فیصد اضافہ ہوا۔  ان کوششوں کے ذریعے اندازاً 57 ارب روپے کا ٹیکس خلا ختم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اسی طرح کی کارروائیاں دیگر صنعتوں (سیمنٹ، تمباکو، مشروبات، اور ہیچری) میں بھی کی گئیں، جس سے ظاہر شدہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

تمباکو کے شعبے میں 103؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا، سیمنٹ سے آمدنی دوگنا ہو گئی، اور مشروبات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ حتیٰ کہ پولٹری ہیچریز نے صرف ایک ماہ میں 50 فیصد اضافہ دکھایا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر، ان کامیابیوں نے پاکستان کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو صرف ایک مالی سال میں 8.8 فیصد سے بڑھا کر 10 اعشاریہ 3 فیصد کر دیا۔ 

ایف بی آر کے مطابق، رواں سال کے ٹیکس ریونیو میں 15؍ فیصد اضافہ صرف نفاذ کے ذریعے حاصل ہوا، جبکہ صرف 7 فیصد اضافہ حقیقی معاشی ترقی یا مہنگائی سے متعلق تھا۔ 

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کارٹیل کا قیمتوں میں ہیراپھیری سے کیا گیا ردعمل ایک گہری جنگ کو بے نقاب کرتا ہے جو صرف ٹیکس وصولی کی نہیں، بلکہ ریاستی عملداری اور مارکیٹ کی مضبوط قوتوں کے درمیان ہے۔ 

انفورسمنٹ کے نتیجے میں حاصل کامیابیوں کے باوجود، حکومت چینی کی قیمتوں کو قابو میں لانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، جو عام پاکستانیوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ 

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ ایک کلاسیکی جوابی وار ہے، [شوگر انڈسٹری کو] ٹیکس دینے پر مجبور کیا گیا، تو اب وہی رقم مارکیٹ کے ذریعے عوام سے واپس لے رہے ہیں۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وزیراعظم اس وقت ایک سیاسی اور معاشی مخمصے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر حکومت دباؤ میں آ کر پسپائی اختیار کرتی ہے تو پیغام واضح ہو گا: اعداد و شمار چاہے کچھ بھی ہوں، مارکیٹ پر کارٹیل کی گرفت برقرار ہے۔ 

لیکن اگر ریاست اپنا دباؤ برقرار اور قیمتوں کو قابو میں لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو طاقتور شوگر انڈسٹری کیخلاف یہ ایک نادر کامیابی ہو گی۔ 

ایک ذریعے کے مطابق، ملک میں سب سے بڑا شوگر پروڈیوسر جے کے ٹی (جہانگیر ترین) گروپ ہے، جس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 15 فیصد ہے۔ اس کے بعد اومنی گروپ ہے، ملکی سطح پر مجموعی پیداوار میں اس گروپ کا حصہ 12 فیصد ہے۔ 

وزیر صنعت ہارون اختر ایک بڑی شوگر مل کے مالک ہیں، شہباز شریف کے خاندان کی دو ملیں ہیں، نواز شریف کے خاندان کی ایک مل ہے، اور تینوں بڑی جماعتوں کے بااثر افراد کی بھی شوگر ملیں ہیں۔ یہ پاکستان کی سب سے طاقتور لابی ہے۔ 

ذریعے کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا شوگر انڈسٹری میں حصہ چھوٹا ہے۔ ایف بی آر کے ایک سینئر افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کے حوالے سے اس صورتحال کی نگرانی ہفتہ وار اجلاسوں کے ذریعے کی۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ان کا اصرار اس بات پر تھا کہ اس شعبے میں کسی طرح کی ٹیکس چوری برداشت نہیں کی جائے گی، پھر چاہے ان کے اپنے خاندان کا کوئی فرد ہی کیوں نہ ملوث ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایف بی آر کی جانب سے چینی کے ذخائر، پیداوار اور فروخت کی نگرانی نہ صرف وزیراعظم نے خود مسلسل کی، بلکہ انہوں نے آئی بی، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کو بھی چینی کے کاروبار اور ایف بی آر کے اہلکاروں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی ہدایات دیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026