Skip to content
  • Thursday, 5 March 2026
  • 5:56 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مودی نے ٹرمپ کیساتھ ملاقات سے بچنے کیلئے آسیان سمٹ میں شرکت نہیں کی، بلومبرگ کا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ
  • ایران کیخلاف غیرضروری جنگ لڑی جارہی ہے، سابق سربراہ ایم آئی سکس
  • روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
  • امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد
  • ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے، ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
تازہ ترین

مودی نے ٹرمپ کیساتھ ملاقات سے بچنے کیلئے آسیان سمٹ میں شرکت نہیں کی، بلومبرگ کا دعویٰ

DAILY MITHAN Oct 29, 2025 0


مودی نے ٹرمپ کیساتھ ملاقات سے بچنے کیلئے آسیان سمٹ میں شرکت نہیں کی، بلومبرگ کا دعویٰ

 بھارتی حکام کو اندیشہ تھا کہ ٹرمپ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا دعویٰ دہرا سکتے ہیں

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سمٹ میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کو اندیشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی تھی۔

مئی میں پاکستان کے ساتھ تنازع کے بعد سے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، اگست میں صدر ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا جس کی ایک وجہ روسی تیل کی خریداری بھی تھی۔

بلومبرگ کے مطابق مودی کی ٹیم کا خیال تھا کہ ملائیشیا میں ٹرمپ سے ممکنہ دوطرفہ ملاقات سے کوئی واضح فائدہ حاصل نہیں ہوگا، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی فون کال بھی بھارتی حکومت کی توقعات پر پوری نہیں اتری۔

کوالالمپور میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس سے مودی کی غیرحاضری غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے، 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارتی وزیراعظم مودی نے سوائے 2022 کے تمام اجلاسوں میں شرکت کی ہے جبکہ  2020 اور 2021 کے اجلاس کورونا کے باعث ورچوئل انداز میں منعقد کیے گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا اس بار اجلاس میں شرکت نہ کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست رابطے سے گریزاں ہیں کیونکہ امریکی صدر کے غیر متوقع بیانات ماضی میں یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی اور جنوبی افریقا کے سیرل راما فوسا جیسے رہنماؤں کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکے ہیں۔

مودی نے اتوار کو آسیان اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا جبکہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز کوالالمپور میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی اگلے ماہ جوہانسبرگ میں ہونے والے جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں ان کی دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو آنے والے مہینوں میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات بھی ممکن ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا: امریکی حکام کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرضروری جنگ لڑی جارہی ہے، سابق سربراہ ایم آئی سکس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے: پیوٹن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے، ٹرمپ کا پوری قوت سے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں: وائٹ ہاؤس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، علی لاریجانی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ایرانی حملوں کے بعد دنیاکی بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نےخلیجی ممالک کیلئےکارگو بکنگ بندکردی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سفارتکاری کے ذریعے جنگ سے گریز کی کوشش کی، ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام جاری
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
‘ایران کی جنگ بھارت سے ایک قدم مزید قریب آگئی’، سری لنکا کے قریب ایرانی جہاز پر امریکی حملے پر بھارتی صحافی کا ردعمل
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
نائن الیون کے بعد امریکا نے دنیا میں 3 جنگیں لڑیں اور 10 ممالک پر بمباری کی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیٹو کے فضائی دفاع نے ترک فضائی حدود کی جانب آنے والا ایرانی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ناقابل قبول ہے، ہرخطرے کو ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیرکو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف برطانوی عدالت میں ایک اورکامیابی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایرانی جنگی جہاز پر امریکی آبدوز کے حملے میں 80 ایرانی فوجی شہید، حملے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں، شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں: اوگرا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026