Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 3:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مریم نواز کا اصلاحاتی ایجنڈا، ن لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بننے لگا

حالیہ پوسٹس

  • اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
  • سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
  • کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
  • لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
تازہ ترین

مریم نواز کا اصلاحاتی ایجنڈا، ن لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بننے لگا

DAILY MITHAN Aug 9, 2025 0


مریم نواز کا اصلاحاتی ایجنڈا، ن لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بننے لگا

ایک وفاقی وزیر اس بات پر ناراض ہیں کہ ان کے حلقہ انتخاب سے متعلق ایک انتظامی فیصلے میں انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرریوں کے معاملے میں سیاسی مداخلت برداشت نہ کرنے کی پالیسی نون لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بن رہی ہے، اور اس دوران ایک وفاقی وزیر اس بات پر ناراض ہیں کہ ان کے حلقہ انتخاب سے متعلق ایک انتظامی فیصلے میں انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت پنجاب کی وزیراعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریوں کے حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ (چاہے پارٹی کے اندر سے یا پھر باہر سے) قبول نہ کرنے کے اپنے اصولی فیصلے پر قائم ہیں، اس وقت وفاقی وزیر اس بات پر ناراض ہوئے ہیں کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی کو ہٹا کر گرفتار کیا گیا اور اُن سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے یہ اقدام اپنے روبرو افسر کے خلاف ثبوت پیش کیے جانے کے بعد کیا، بہت ہی کم لوگوں کو اس فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کیلئے سیاسی لحاظ سے یہ صورتحال مشکل ہو سکتی ہے لیکن وزیراعلیٰ پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ وہ سمجھوتہ کرنے کی بجائے مستعفی ہونا پسند کریں گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے شواہد پر مطمئن ہونے کے بعد ہی افسر کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ اس صورتحال نے وزیر دفاع کو خصوصاً پریشان کیا ہے جو سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اس لیے ناخوش تھے کہ ان کے سیاسی گڑھ کے ایک اہم عہدیدار کو ہٹانے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ 

ایک ذریعے کا کہنا ہے وفاقی وزیر سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ نے اے ڈی سی کیخلاف کسی باضابطہ انکوائری کے بغیر کارروائی کی ہے۔ 

ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر کو توقع تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب افسر کیخلاف سخت کارروائی سے قبل شکایت کی تصدیق کر لیتیں۔ 

رابطہ کرنے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دی نیوز کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ 

وفاقی وزیر کو واٹس ایپ کے ذریعے سوالات بھیجے گئے کہ کیا وہ پنجاب حکومت کے سیالکوٹ میں کئے گئے اقدام سے ناراض ہیں اور کیا وہ توقع کر رہے تھے کہ انتظامی تبدیلی کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جاتی۔

پنجاب کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران جمعرات کو اے ڈی سی کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع حاصل کر لی، اگلی سماعت 11 اگست کو ہوگی۔ 

سیاسی مبصرین اس صورتحال کو مریم نواز کے بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنے کے عزم کا امتحان سمجھ رہے ہیں۔ 

سیاسی تقرریوں کیخلاف ان کے سخت موقف نے نہ صرف نون لیگ بلکہ اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو بھی ناراض کیا ہے، لیکن وزیراعلیٰ پنجاب پر عزم ہیں اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026