Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 9:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے

حالیہ پوسٹس

  • شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
  • خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
  • شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
  • افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے

DAILY MITHAN Oct 26, 2025 0


سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے

فوٹو: اسکرین شاٹ

سکیورٹی فورسز  نے پاک افغان سرحد پر خوارج دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4  خود کش بمباروں  سمیت  بھارتی سرپرستی  یافتہ  25 فتنہ الخوارج کو   ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25  اکتوبر کو 2  بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنےکی کوشش کی، سکیورٹی فورسز  نے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  غاخی کے علاقے ضلع کرم  اور  اسپن وام شمالی وزیرستان میں خوارج کے دو گروہوں کی مشکوک حرکات نوٹ کی گئیں،  خوارج پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز  نے خوارج کےگروہوں کو  بروقت اور مؤثرکارروائی کے دوران ہدف بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اسپن وام شمالی وزیرستان میں ہلاک 15دہشت گردوں میں 4 خودکش  حملہ  آور  بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ غاخی، ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیےگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مارےگئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سےبھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور  افغانستان کے وفود  ترکیے میں مذاکرات  میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان  حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں  پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ  وہ  اپنی سرحدی نگرانی کو  مؤثر  بنائے۔ افغانستان دوحہ  معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز   اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرئس آپریشن جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز  اور قانون نافذ کرنے  والے ادارے عزم  استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026