Skip to content
  • Monday, 16 March 2026
  • 1:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • خلیجی ملکوں کی کوششوں کے باعث ٹرمپ نے ایران پر حملےکا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبارکا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر
  • کراچی میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑےگئے
  • سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں: بلاول بھٹو زرداری
  • امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
  • باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، 4 شہری شہید
تازہ ترین

خلیجی ملکوں کی کوششوں کے باعث ٹرمپ نے ایران پر حملےکا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبارکا دعویٰ

DAILY MITHAN Jan 15, 2026 0


خلیجی ملکوں کی کوششوں کے باعث ٹرمپ نے ایران پر حملےکا فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا، برطانوی اخبارکا دعویٰ

فوٹو: فائل

برطانوی  اخبار  دی ٹیلی گراف  نے دعویٰ کیا ہےکہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے  ایران  پر  حملے کا  فیصلہ آخری لمحوں میں تبدیل کیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق  یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔ سعودی عرب، قطر اور عمان نے  واشنگٹن سے ہنگامی مذاکرات کیے اور ٹرمپ کو فوجی کارروائی مؤخر کرنے پر یہ کہہ کر آمادہ کیا کہ تہران کو اپنے  ‘اچھے عمل’ کا مظاہرہ کرنےکا موقع دینا چاہیے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین سے کہا تھا کہ  ‘مدد آرہی ہے’۔ بدھ کو رات گئے ٹرمپ  یہ کہہ کر  یقینی حملے کے فیصلے سے  پیچھے ہٹے کہ ایران میں ہلاکتیں رک رہی ہیں۔

ٹرمپ کے اس فیصلے سے ذرا پہلے ہی ایران نے احتجاج کرنے والوں کو  پھانسی دینے کا فیصلہ روک دیا تھا۔

ایک سینئر سعودی آفیشل نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ  خلیجی ملکوں نے طویل اور تھکادینے والی آخری لمحات میں کی گئی سفارتی کوششوں سے صدر ٹرمپ کو قائل کیا کہ ایران کو  ایک موقع  اور دیا جائے۔

ان ملکوں نے یہ انتباہ بھی کیا تھا کہ حملے کے خطے میں نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں۔ سعودی آفیشل نے کہا کہ یہ بموں کو ڈی فیوز کرنے کے لیےکوششیں کرنےکی ایک بے خوابی والی رات تھی۔

اخبار کے مطابق ترکیے اور مصر نے بھی ٹرمپ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ ایران پر امریکی حملے کے ایران کے پڑوسی ملکوں پر اثرات برے پڑیں گے اور تیل و گیس کی عالمی قیمتوں پر بھی منفی اثر پڑےگا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نیشنل سکیورٹی ٹیم سے کہا ہےکہ وہ ایران پر حملہ صرف اس صورت میں کریں گے جب اس کے ایرانی رجیم پر فیصلہ کن اثرات مرتب ہوں۔

دوسری جانب  امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہےکہ  لوگ ابھی دیکھتے رہیں، ایران پر امریکی حملے کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

دیگر عالمی ذرائع ابلاغ بھی  یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ  ایران پر امریکی حملے کا خطرہ برقرار ہے، پینٹاگون نے کروز میزائلوں، جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے لیس بحری بیڑہ  مشرق وسطیٰ  روانہ کردیا ہے جو  ایک ہفتے میں پہنچےگا۔

امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ مختصر اور فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں ، حملوں میں ایرانی پاس داران انقلاب، بسیج فورس اور  پولیس کو کروز  میزائلوں سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
غزہ کی طرح ‘خون کا پیاسانیٹ ورک’ ایران اورلبنان میں بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑےگئے
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی سے خوش ہوں: بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
امریکا سے جنگ بندی کیلئےکبھی نہیں کہا،جب تک ضرورت پڑی اپنے دفاع کیلئےتیار ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، 4 شہری شہید
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملے میں اپنی ہلاکت کی خبروں پر نیتن یاہو کو زندہ ہونےکے ثبوت کیلئے ویڈیو بنانا پڑگئی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی4 فٹبالرزکے بعدکپتان بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبردار
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اب تک684 دہشتگرد مارے جاچکے، آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
عراقی طالب علم کی ایران سے اپنے اسکول کو نشانہ بنانے کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
تمباکو نوشی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
102 سالہ خاتون جسے گزشتہ 50 سال میں کبھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
ترجمان شریف فیملی نےجنید صفدر کے ویانا جانے کوجھوٹ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ ختم کر دی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کو ایک طرح سے سوچنے والا بنا رہے ہیں، تحقیق
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
Headline تازہ ترین
‘سر پر گولی مار دیں گے’، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
تازہ ترین
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا: حکام وزارت خزانہ
DAILY MITHAN Mar 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج نے قندھار ائیر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026